اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے انتظامی ایکشن کے ذریعے غریب ریڑھی بانوں کو معاشی قتلِ عام کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ ،روزگار سے محروم کئے جانے والے غریب ریڑھی بان اپنی فریاد لیکر تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچ گئے ۔ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی ۔ احساس پروگرام کے تحت مہیا کئے گئے روزگار کو چھینے جانے کیلئے کئے جانے والے حکومتی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے وفد نے اسد عمر کو بدترین مہنگائی کے ان کی زندگیوں، خاندانوں پر تباہ کن اثرات سے بھی آگاہ کیا ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے غریب ریڑھی بانوں کے خلاف حکومت کے آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اسد عمر کی جانب سے حکومتی آپریشن کی زد میں آنے والے غریب ریڑھی بانوں کے معاملے کو سینیٹ سمیت ہر فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی۔اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت غریبوں کو سہولیات دینے کے بجائے الٹا انکے روزگار چھین رہی ہے،اس امپورٹڈ حکومت نے دوسری جانب پنجاب میں صحت کارڈ سکیم کو بلاک کرکے بدترین معاشی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے،احساس پروگرام سے روزگار پانے والے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن قابلِ مذمت عمل ہے،اسد عمر نے کہا کہ غریب محنت کشوں کی آواز بنیں گے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے جوکچھ بن پڑا کریں گے،ریڑھی بان بھائی عدالت سے رجوع چاہتے ہیں تو بھرپور معاونت فراہم کریں گے،حکومتی سفاکیت کیخلاف اپنے ریڑھی بان بھائیوں کو انصاف دلوانے کیلئے ذاتی طور پر عدالت میں درخواست دینے کو بھی تیار ہوں،ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت اور خصوصا سیکرٹری جنرل اسد عمر کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اسد عمر کی ریڑھی بانوں کے معاملے کو سینیٹ سمیت ہر فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
