کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر کے بیٹے عواب علوی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ سمیت فرقین کو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
عواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے عواب علوی کا نام ای سی ایل سے نکال کا حکم دیا تھا مگرعدالتی حکم کے باوجود انکا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
