اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کافوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔


