ہومپاکستانسابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج ملیر کینٹ میں ادا کی جائیگی

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج ملیر کینٹ میں ادا کی جائیگی

کراچی: سابق صدر جنرل (ر)  پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہوگی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج دوپہر پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔