لاہور:ایڈورٹائزمنٹ ایجنسی میڈاس کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ،ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ لاہور سرکل نے ڈی جی پی آر پنجاب سے میڈاس کے سال 2022کو جاری اشتہارات کا ریکارڈ طلب کر لیا،اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں میڈاس کے خلاف غیر قانونی طور پر پیسوں کی بیرون ملک منتقلی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،تحقیقات کے سلسلے میں میڈاس کا مکمل ریکارڈ دیا جائے،میڈاس کو جنوری 2022سے دسمبر 2022تک دیے گئے کنٹریکٹ کی مکمل تفصیلات، ڈی جی پی آر رآفس میں رجسٹرڈ ایڈوارٹائرننگ کمپنیز کی مکمل فہرست اور ان کا موجودہ سٹیٹس اور میڈاس کو اشتہارات کی مد میں دی گئی اور آدائیگیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

