ہومپاکستانچیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں میٹرو کے نئے روٹس چلانے کی ہدایت

چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں میٹرو کے نئے روٹس چلانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل کی زیر صدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں میڑو بس سروس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر انجینئرنگ، ممبر ایڈمن سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل کو میڑو بس سروس کے آپریشنز اور انکے روٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد شہر میں میڑو بس سروس مزید نئے روٹس پر بھی چلائی جائیں اور اسکے ساتھ ساتھ موجودہ بس سروسز کا بھی دائرہ اختیار مزید وسیع کیا جائے تاکہ شہریوں کو اعلی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جے پی روڈ پر پرپل لائن میڑو بس سروس شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح بلیو لائن بس سروس کو روات تک چلایا جائے۔ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلور لائن بس سروس کو ترامڑی کے علاقے سے شروع کیا جائے۔

اور شروع کی جانے والی تمام نئی میڑو بس سروسز کو بھی موجودہ میٹرو بس سروس آپریشنز کے ساتھ منسلک کردیا کیا جائے۔ علاوہ ازیں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ میڑو بس سروسز کے روٹس پر الیکٹرونک بسیں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیادوں پر چلانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ طلبا اور 60 سال سے زائد افراد کو ان بسوں پر سفر کرنے کی صورت میں 50 فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی۔ جبکہ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو مفت میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔