ہومپاکستانبلوچستان،خروٹ آباد دھماکے سے لرزا اٹھا ،اموات کی اطلاعات

بلوچستان،خروٹ آباد دھماکے سے لرزا اٹھا ،اموات کی اطلاعات

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان دھماکے سے لرزا اٹھا ،4افراد جاں بحق ،امدادی کارروائیاں جاری،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔