کابل -طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کو چھٹی جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔افغان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک اسکول کھول دیئے جائیں گے، لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔افغان وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ لڑکیاں اسکول آتے ہوئے اسلامی ڈریس کوڈ کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد بعض اضلاع میں طالبان کے مقامی حکام نے پرائمری اسکول بھی بند کرادیے تھے۔
افغانستان میں لڑکیوں کو چھٹی جماعت تک تعلیم کی اجازت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
