اسلام آباد،ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر اعلی عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی کا معاملہ،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر 9 اعتراضات عائد کیے ہیں جن کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، انفرادی شکایت پر آئین کا آرٹیکل 184(3) کا اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا، درخواست کا پیراگراف 1 غیر متعلقہ ہے،
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست کا زبان مبہم اور درخواست کا مواد بے ربط ہے، درخواست میں عوامی مفاد کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی، درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی بجائے براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے متعلقہ مواد موجود نہیں۔

ججز کی مراعات میں کٹوتی کا معاملہ،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
