ہومپاکستاناطلاعات و نشریات ،منصوبہ بندی سمیت دیگر وزارتوں کے افسران کا ایگزیکٹو الا ئو نس کے معاملے پر احتجاج جاری

اطلاعات و نشریات ،منصوبہ بندی سمیت دیگر وزارتوں کے افسران کا ایگزیکٹو الا ئو نس کے معاملے پر احتجاج جاری

مختلف وفاقی وزارتوں کے افسران کا ایگزیکٹو الا ئو نس کے معاملے پر احتجاج جاری،منگل کو افسران کی بڑی تعدادنے وزات خزانہ کے باہر 12ویں روز بھی احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں کے افسران کا ایگزیکٹو الا ئو نس کے معاملے پر احتجاج جاری ہے ، گزشتہ روز افسران کی بڑی تعدادنے وزات خزانہ کے باہر 12ویں روز بھی احتجاج کیا، احتجاج میں وزات اطلاعات و نشریات،وزات منصوبہ بندی ڈویژن سمیت دیگر وفاقی وزارتوں کے افسران شریک ہوئے،احتجاجی افسران نے ایگزیکٹو الا ئو نس کے معاملے پر امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہوئے فوری ایگزیکٹو الا ئو نس بحال کرنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے کہا کہ ایگزیکٹو الا ئو نس ہمارا قانونی حق ہے جس میں وزات خزانہ رکاوٹ ڈال رہی ہے،مظاہرین نے وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی لیں اور مختلف وزارتوں کے افسران کا ایگزیکٹو الا ئو نس بحال کرائیں اور اس سلسلے میں روا رکھا گیا امتیازی سکول ختم کروائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔