ہومپاکستاناسمبلیوں کی تحلیل، وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، صورتحال کا جائزہ

اسمبلیوں کی تحلیل، وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی مکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔