ہومپاکستانملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 22اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 22اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، گزشتہ ہفتے 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، آٹھ میں کمی جبکہ 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ گزشتہ ہفتے 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، آٹھ میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے آلو چار فیصد، چکن تین اعشاریہ سات صفر اور پیاز تین سو چون فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم آٹا کی قیمت ایک اعشاریہ چھ ایک فیصد تک بڑھ گئی۔ انڈے، بیف، دال اور دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر تئیس فیصد تک سستے ہوئے۔ ایل پی جی پندرہ اعشاریہ ایک دو فیصد سستی ہوئی۔ پیٹرول ، ڈیزل ، دال مونگ، مسور اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔