ہومپاکستانسندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے عمران خان کو پیش

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے عمران خان کو پیش

کراچی-چیئرمین تحریک انصاف کے نظام سے نکلنے کے اعلان پر عمل شروع سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات، سندھ میں قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت دیگر موجود تھے،سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے ،اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی سندھ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں، سندھ صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں، سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، سندھ پارلیمانی پارٹی اہلِ سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں سندھ کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔