Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانپاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ساجد جاوید کا آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ساجد جاوید کا آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ساجد جاوید نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر خزانہ، صحت اور داخلہ رہے ہیں۔ وہ برطانوی وزیر خزانہ کے عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے غیر سفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں۔

اب انہوں نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد جاوید کے علاوہ بھی کئی ارکان پارلیمنٹ نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ارکان کی تعداد 11 ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔