Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانا علی تعلیم کے فروغ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر

ا علی تعلیم کے فروغ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد-پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی،وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کاکہنا ہے پاکستان کے اعلی تعلیمی نظام کو قومی ضروریات، بدلتے ہوئے سماجی اور اقتصادی منظر نامے کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی اعلی تعلیم کے فروغ کے موضوع پرسیشنز کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس کا انعقاد ہائرایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیوٹی کے تحت کیا گیا تھا جبکہ اس کے لیے اعانت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پاکستان کے اعلی تعلیمی نظام کو قومی ضروریات، بدلتے ہوئے سماجی اور اقتصادی منظر نامے کے مطابق بنانے کی اہمیت پر زور دیا،کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ کانفرنس میں افرادی قوت کی قابلیت کو بہتر بنانے کے لئے لیے مفید سفارشات پیش کی گئی ہیں جنہیں ایچ ای سی اپنی آئندہ کی منصوبہ بندی اور جاری اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا جائزہ لیگا،اس موقع پر یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر (Reed Aeschliman) نے پاکستان کے ساتھ مل کر ہائیر ایجوکیشن نظام کو مظبوط بنانے بالخصوص تحقیق اور پالیسی اصلاحات کے شعبوں میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Capture 6

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔