اسلام آباد-وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کیپٹن( ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے انسدادِ تجاوزات افسران اور سٹاف کو حالیہ کاروائیوں پر سراہا جس میں تقریبا 100 کنال سے ذائد سرکاری زمین واگزار کی جا چکی ہے اور سینکٹروں فروٹ اور سبزی کے سٹال ختم کر کے درجنوں ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ نے سٹاف کوانسدادِ تجاوزات کے خلاف مزید سحت کاروائی کرنے بارے ضروری احکامات دیے جس کے نتیجے میں آج بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں اور سیکٹروں میں جس میں سیکٹر I-16 ,سید پور اور سیکٹر G-11 میں کاراوئیاں کرتے ہوئے 10 کنال سرکاری زمین واگزار کر لی۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کا آغاز اسلام آباد کے زون ٹو سے کیا گیا جہاں سیکٹر I-16 میں گرین بلٹ پر قبضہ کیا جا رہا تھا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 10 کنال زمین پر سے دیوار گرا کر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعدسید پور کے علاقہ میں بھی قبضہ کی غرض سے تعمیرات کی جا رہی تھی انفورسمنٹ سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے دیوار گرا دی۔اس طرح سیکٹر G-11 میں پلاٹ لائن سے باہر فنس اضافی گیٹ اور گیرج کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کرتے ہوئے فنس گیٹ اور گیراج گرا دیے گئے۔سیکٹر I-14/2 جہاں روڈ ساوتھ کی طرف سے پلان کے مطابق سٹریٹ بنائی جا رہی تھی دوران کام مقامی افراد نے روڈ /گلی کے تعمیراتی کام کو روک رکھا تھا اور رکے کام کو جاری رکھنے کے لیے روڈ عملہ نے انفورسمنٹ سٹاف کی مددمانگی جس پر ڈی جی انفورسمنٹ نے روڈ سٹاف کی بھر وقت معاونت کے لیے احکامات دیے جس پر فوری کارواِِئی کرتے ہوِے گلی نمبر 40 100X30 کا کام جاری کرایا دیا ڈی جی انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ انسدادِ تجاوزات عملہ نا صرف تجاوزات ہٹانے بلکہ سی ڈی اے کے دیگر ڈائریکٹوریٹ کی معاونت اور رہنمائی کے لیے یر اول دستے کے طور پر کام کرتا رہے گا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن، 100 کنال سے زائد سرکاری زمین واگزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
