اسلام آباد-جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت للہ مسعود کے دفتر میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان اور صدر زافران الہی نے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی دفتر میں میٹنگ کی جس میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض خان اور دیگر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ مشاورت سے میں امید رکھتا ہوں کہ تمام پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ میں سی ڈی اے آفیسرز اور تمام ملازمین یعنی 1 تا 22 سکیل تک کے بچوں کے ایڈمشنز اور ٹیوشن فیس میں آج کل کے مہنگائی کے دور میں ملازمین کی مجبوری کو خاطر میں رکھتے ہوئے کمی کی جائے گی اور مزید یہ کہ پرائیویٹ سکول کے جنرل سیکرٹری اور صدر نے یہ خواہش ظاہر کی کہ اسکولوں کے قریبی گرانڈز بچوں کی نشوونما کے لیے استعمال کیے جانے کی کوشش کریں گے اور مزید یہ کہ سی او اے کے چیئرمین نے ان سے خواہش ظاہر کی کہ جو اسکول کے پی ٹی انسٹرکٹر ہوں گے وہ 2 سے 7 بجے شام تک پبلک میلز و فیمیل کو صحت مند و تندرست رکھنے کے حوالے سے مختلف ورزش کی ترغیب دے گا۔اسی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ آنے والے وقت میں دونوں ایسوسی ایشن کے مابین باقاعدہ ایم او یو سایئن کیا جائے گا ۔اس بات پر متفق ہوئے کہ اس حوالے سے دونوں ایسوسی ایشن وفد کی شکل میں اعلی سطح پر ملاقاتیں کریں گے ۔
پرائیوٹ سکولزاور سی ڈی اے آفیسرز ایسو سی ایشن میں تعاون پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
