ہومپاکستانملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانافضل الرحمان

ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانافضل الرحمان

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی کو ملک کی وحدت کوپارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی میں اویس نورانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو چور چور کہنے کا بیانہ فیل ہوگیا ہے۔ عمران خان کب تک عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پہلی دفعہ دفاعی ادروں کوتقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اختلاف کا سب کو حق ہے سازش کا حق کسی کو نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم 2014 میں میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے اور واپس آگئے، ابھی بھی استعفے دیے ہوئے اور نظام چل رہا ہے۔ ہمیں معاشی خوشحالی اور معاشی بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔