ہومپاکستانن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس طلب، صدارت نواز شریف کریں گے

ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس طلب، صدارت نواز شریف کریں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی مدت کو برقرار رکھنے کے آپشن پر قانونی ماہرین کی رائے کو اجلاس میں رکھا جائے گا اور قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں ن لیگ اپنے آپشنز استعمال کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔