ہومپاکستانوزیراعظم کی اعظم نذیر تارڑ کو بطورِ وفاقی وزیر قانون کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اعظم نذیر تارڑ کو بطورِ وفاقی وزیر قانون کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اعظم نذیر تارڑ کا بطورِ وفاقی وزیر قانون استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اعظم نذیر تارڑ نے بطورِ وفاقی وزیر قانون عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد سابق سپیکر ایاز صادق کو عارضی طور پر وفاقی وزیر قانون کا عہدہ دیا تھا۔

تاہم آج شہباز شریف کا پیغام لیکر وفاقی وزراء کے وفد نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ وفاقی وزراء کے وفد نے اعظم نذیر تاڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ دوسری طرف اعظم نذیر تارڑ نے بار میں اپنے گروپ کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیکر کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔