بھمبر،ترجمان ضلعی انتظامیہ بھمبر نے کہا ہے کہ بھمبر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے,ریپڈ رسپانس ٹیم کی سفارشات پر مختلف سکولز و دیگر مقامات کو سیل کیاگیا ہے،اس حوالہ سے عوام احتیاط کریں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے حکمنامہ میں تحریرکیاہے کہ ان اختیارات کی رو سے جو زیر دستخطی کو اپیڈ یمک ذیزیز ایکٹ 1958 کی دفعہ 02 ذیلی دفعہ (03)کے تحت حاصل ہیں کو برے کار لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں بذیل ادارہ جات کو میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے پیش نظر اس کو حفاظتی اقدامات کے طور پر ایک ہفتہ کے لئے سیل کیاجاتا ہے،جن میں پنجاب کالج بھمبر کیمپس،انسائیٹ کالج،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چھنی کنجال تحصیل بھمبر،فاطمہ جناح پبلک سکول موڑا سدھا،تحصیل بھمبر،مرکزی قومی بچت بھمبر تحصیل بھمبر شامل ہیں اس حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
کورونا کیسز میں اضافہ ،بھمبر میں مختلف سکولز و دیگر مقامات سیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔