Saturday, September 7, 2024
ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس کی کارروائی ،مختلف وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،مختلف وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

اسلام آباد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے تین کارندے گرفتار۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے نقدی،گاڑیاں کی چابیاں،چیک بکس،رجسٹریشن بکس،ضروری کاغذات اور قیمتی اشیا ء اور وارداتوں کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن،موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق صدامی ڈکیت گروہ کے گرفتار کارندوں میں صدام حسین،حسین ممتاز،مزمل عباس شامل ہیں ابتدائی تفتیش دوران ملزمان نے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد اقبال گجر اے ایس آئی افتخار معہ جوانوں نے کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔