Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار، تفتیش جاری ہے:پولیس

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار، تفتیش جاری ہے:پولیس

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے کے وی آئی پی روٹ پر کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس ایک جعلی خاتون اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈھوک کالا خان پل کے قریب ایک خاتون ٹریفک پولیس کی اے ایس آئی کی وردی پہنے بیٹھی پائی گئی جس پر شک گزرنے پر اسے تحویل میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی وردی پر اس کا نام مقدس درج تھا جس کے بعد معاملے کی حساسیت کے پیش نظر فوری تفتیش شروع کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران خاتون کی شناخت اقرا بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جعلی خاتون اے ایس آئی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔