Saturday, May 16, 2026
ہومکھیلآئی ایل ٹی 20 میں یواے ای کھلاڑیوں کا چناو، ٹرائل جاری

آئی ایل ٹی 20 میں یواے ای کھلاڑیوں کا چناو، ٹرائل جاری

دبئی (ارمان یوسف )جیسے جیسے آئی ایل ٹی 20 کا انعقاد قریب آرہا ہے تیاریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 نے گزشتہ دنوں یواے ای کیکھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے لئے یواے ای سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل جاری ہیں۔ فرنچائز ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے اکتوبر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا تھا وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور سابق آسٹریلوی آل رانڈر ٹام موڈی نے ٹیم میں جگہ بنانے سے قبل کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وائپرز اسکواڈ کے لئے متحدہ عرب امارات کے 4 کھلاڑیوں کو چننا ہے جن میں 2 ابتدائی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ اس لئے درست انتخاب کرنا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 میں شامل دیگر ٹیمیں بھی کچھ ایسا ہی ارادہ رکھتی ہیں۔ تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں مساوی مواقع فراہم کریں۔ فرنچائز ٹیم دبئی کپیٹلز اپنے کھلاڑیوں کے چنا کا پہلا دور شروع کرچکی ہے۔ اس کی آن گرانڈ رجسٹریشن 8 نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔آئی ایل ٹی 20 نے یواے ای کے کھلاڑیوں کے پورٹل کا اجرا گزشتہ ہفتے کیا تھا ۔ ٹیموں میں اب 24 کھلاڑیوں کی جگہ رہ گئی ہے جس کے لئے مقابلہ سخت ہیں ٹیم میں منتخب ہونے کے لئے آئی سی سی اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ دنوں کی کڑی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔