ہومتازہ ترینفیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32: کون سی ٹیم کس کے مد مقابل ہو گی؟

فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32: کون سی ٹیم کس کے مد مقابل ہو گی؟

: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا اور اگلے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا۔
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ 2026 کے گروپ اسٹیج مکمل ہو گیا۔ 32 ٹیموں نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا جب کہ 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں
ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 کا آغاز کل سے ہوگا۔ ڈو آر ڈائی والے اس مرحلے میں جیتنے والی 16 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی جب کہ ہارنے والی 16 ٹیمیں خالی ہاتھ گھر جائیں گے۔
راؤنڈ آف 32 کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے شروع ہوگا۔
برازیل اور جاپان کے درمیان مقابلہ پیر کی شب 10 بجے ہوگا۔ جرمنی اور پیراگوئے کے درمیان میچ منگل 30 جون کی شب ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔ اسی روز صبح 6 بجے نیدرلینڈز اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئیوری کوسٹ اور ناروے کے درمیان میچ منگل 30 جون کی شب 10 بجے شروع ہوگا جب کہ فرانس اور سویڈن کا ٹاکرا یکم جون کو رات 2 بجے ہوگا۔
بدھ یکم جولائی کو صبح 6 بجے میکسیکو اور ایکواڈور، رات 9 بجے انگلینڈ اور کانگو کے میچز کھیلے جائیں گے۔ بیلجیم اور سینیگال کی ٹیمیں 2 جولائی کی شب ایک بجے میدان میں اتریں گی۔
میزبان امریکا اور بوسنیا کے درمیان میچ 2 جولائی کی صبح 5 بجے ہوگا۔ اسپین اور آسٹریا کی ٹیمیں 3 جولائی کی شب 12 بجے جب کہ پرتگال اور کروشیا کی ٹیمیں صبح 6 بجے ٹکرائیں گی۔
سوئٹزرلینڈ اور الجیریا کا میچ 3 جولائی کی صبح 8 بجے جب کہ آسٹریلیا اور مصر کا میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 4 جولائی کی شب 3 بجے کیپ ورڈے کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ راؤنڈ آف 32 کا آخری مقابلہ اسی روز صبح 6 بجے کولمبیا اور گھانا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 16 کا آغاز ہفتہ 4 جولائی سے ہوگا اور اس گروپ کی فاتح 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔