ہومپاکستانمسافروں میں سیاسی بحث جھگڑے میں بدل گئی،ایک شخص جاں بحق

مسافروں میں سیاسی بحث جھگڑے میں بدل گئی،ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق مردان میں مسافر گاڑی میں دو مسافروں کے درمیان سیاسی بحث جھگڑے میں بدل گئی اور اس دوران گولی چلنے سے ایک مسافر کی موت واقع ہوگئی۔
واقعہ سوات موٹروے پر کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ پشاور سے تیمرگرہ جارہی تھی، جس کے دو مسافروں میں سیاسی بحث چھڑگئی۔
حکام کے مطابق گاڑی میں سوار دو بھائیوں وقاص الدین اور رحیم الدین کے دیگر سواریوں کے ساتھ سیاسی بحث ومباحثے پر تکرارہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک پہنچی۔
ہاتھا پائی کے بعد کچھ افراد نے اپنے گاؤں فون کرکے رشتہ داروں کو طلب کرلیا جنہوں نے گاڑی زبردستی روک کر وقاص الدین اور رحیم الدین پر فائرنگ کردی۔
حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے رحیم الدین موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوا۔
پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔