ہومپاکستانطے کرنا ہوگا پاکستان آئین کے مطابق چلے گا یا نہیں،فواد چوہدری

طے کرنا ہوگا پاکستان آئین کے مطابق چلے گا یا نہیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، طے کرنا ہوگا پاکستان آئین کے مطابق چلے گا یا نہیں، مجوزہ جوڈیشل کمیشن ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی کے معاملے کی بھی تحقیقات کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ 10 سے 14 دن میں راولپنڈی پہنچے گا، وہاں سے مارچ کو عمران خان لیڈ کریں گے، خوشی ہے عمران خان ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئے ہیں، عوام کو اب فیصلہ کرنے دیں کیونکہ شعور کا جن بوتل سے باہر آگیا جو اب واپس نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کو تسلیم کرلیا ہے، جہاں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی وہیں سے مارچ شروع ہوگا، 3 لوگوں کے استعفے تک تحقیقات شفاف نہیں ہوسکتیں لہذا تفتیش سے پہلے 3 لوگوں کو استعفی دینا چاہیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 72 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، مختلف گروہوں کے قبضے تک عوام کو حق نہیں مل سکتا، سسٹم اتنا یرغمال ہے وزیراعلی پنجاب اور انکی کابینہ کچھ نہیں کرسکتی، عمران خان حملہ، اعظم سواتی، ارشدشریف، سائفر پر تحقیقات کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔