ہومپاکستانصارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن جی بی کا گھریلو سلنڈرکی قیمتوں میں کمی کا اعلان

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن جی بی کا گھریلو سلنڈرکی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گلگت (آئی پی ایس) صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے مائع گیس گھریلو سلنڈروں میں 130 روپے سے 500 روپوں تک کمی کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت (ر) اریب احمد مختار جلد نئے نرخنامے کی منظوری دیکر عملی جامہ پہنائیں گے تفصیلات کے مطابق LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ترجمان عمران شاہ نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایل پی کی ڈسٹری بیوٹرز نے گھریلو اور کمرشل سلنڈروں کے نرخناموں میں 130 روپے سے 500 روپوں تک کمی کا اعلان کرتی ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے صارفین کی سہو لت کیلئے مائع گیس کے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہیں ایسوسی ایشن کا وفد جلد چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور سرکار ی نرخناموں کی اجراء کیلئے بات کی جائے گی علاوہ ازیں نئے نرخناموں پر 08 نومبر منگل کے روز سے عملدرآمد کی جائے گی جس کے مطابق 11.8 کلوگرام 3280 سے کم کرکے 3180 روپے 15 کلوگرام والے سلنڈر کی 4170 روپے سے کم کرکے4000 روپے کردی گئی ہے جبکہ 35 کلو گرام کے سلنڈروں کے پرانے ریٹس 9780 روپے سے کم کرکے9340 روپے مقرر کردی گئی ہے اور 45.4 کلو گرام سلنڈٖروں میں 12120 روپے مقر ر کردی ہے یو ں مجموعی طور پر 130 روپے 500 روپے کمی کردی ہے۔

سردیوں میں گیس کے قیمتوں میں ایک نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے ضلعی انتظامیہ شہر میں کراس فلنگ اور غیر معیاری اور دھواں دینے والے ایل پی جی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو خطرات سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی غیر قانونی کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اشد ضرورت ہے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کے خطرات سے بچایا جاسکے، انہوں نے تمام گیس ڈیلرز سے کہا کہ وہ نئے نرخناموں پر من وعن عملدرآمد کریں، بعد ازاں ترجمان عمران شاہ نے چیئر میں پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے عوام دوست پالیسیوں کے تعریف کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سے گزارش کی کہ وہ جلد از جلد نرخنامہ جاری کریں تاکہ ایل پی جی گیس کے نرخناموں میں کمی کے ثمرات کو براہ راست صارفین تک پہن چایا جاسکے۔اور گیس ڈسٹری بیوٹرز کے جانب سے جاری نرخنامہ کو قانونی طور پر عملدرآمد کرنے میں مدد مل سکے۔ حالیہ کمی سردیوں میں LPG ڈسٹری بیوٹرز کے جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔