ہومپاکستانقصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شیخ حسن کے نام سے ہوئی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
گزشتہ روزقصور میں پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج میں فائرنگ کی گئی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔مبینہ طور پر کارکنان نے زبر دستی روڈ کراس کرنے پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا گارڈ پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکریٹری مزمل مسعود بھٹی کا سکیورٹی گارڈ ہے۔مقامی پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت تین نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔