قائد اعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کا بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پراسلام آباد ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر کی آڑمیں وفاقی اداروں کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے
قائد اعظم یونیورسٹی اساتذہ نے بھارہ کہو بائی پاس رکوانے سے پیچھے ہٹنے کیلئے سی ڈی اے سے پیٹرول پمپ، شادی ہالز،اپارٹمنٹس،فارم ہاوسزکامطالبہ کر دیا۔
اس حوالے سے ایڈوکیٹ جلیل عباسی نے بتایا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کی طرف سے دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بعد سب کچھ عیاں ہو چکا ہے ۔


