Sunday, October 13, 2024
ہومتازہ ترینبھارت کی کشمیریوں کی ثقافت پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں،مقبوضہ کشمیرمیں روایتی کشمیری لباس فیرن پر پابندی عائد کرنے پر غور

بھارت کی کشمیریوں کی ثقافت پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں،مقبوضہ کشمیرمیں روایتی کشمیری لباس فیرن پر پابندی عائد کرنے پر غور

جموں،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوتوا فورسز کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کے بعد اب ان کی منفرد ثقافت پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کشمیری ثقافتی لباسوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل کو وادی کشمیر میں روایتی کشمیری لباس ”فیرن ” پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنے کیلئے اکسایا جارہا ہے ۔ فیرن پر پابندی عائد کرنے کی بڑی وجہ مجاہدین کی طرف سے بھارتی قابض فورسز پر حملوں کے وقت اس روایتی کشمیری لباس کا ااستعمال بتایا جاتا ہے ۔ راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا ہے کہ عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں فیرن کے استعمال پر پابندی عائد کی جانی چاہیے ۔واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے حال ہی میں بھارت اوراس کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھنے اور پالیسیاں بنانے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔