Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانمسرور خان بطور چیئرمین اوگرا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

مسرور خان بطور چیئرمین اوگرا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد، مسرور خان کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسرور خان کو 4 سال کے لیے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسرور خان کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے مسرور خان کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔