Saturday, May 2, 2026
ہومتازہ ترینباجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراونڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3افراد زخمی

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراونڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3افراد زخمی

باجوڑ(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے کرکٹ گراونڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جس میں 3افراد زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے باجوڑ کے علاقے ماموند میں کرکٹ گراونڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ خوارج کے کواڈ کاپٹر حملے میں 3افراد زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے اس وقت حملہ کیا جب گراونڈ میں کھیل جاری تھا۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ مارچ اوراپریل کے دوران ماموند اورسلارزئی میں ماٹرگولے فائر کیے گئے، افغان طالبان کی باجوڑمیں سول آبادی پرفائرنگ سے 3خواتین اور6بچے شہید ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خوارج اور افغان طالبان کی پوسٹوں اور معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔