Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

اسلام آباد ،سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خریدوفروخت ،وفاقی حکومت نے اپنے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی ۔

معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے، ایک خفیہ سول سرکاری انٹیلیجنس ادارے کے اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور وہ تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کی دن رات خفیہ نگرانی کررہے ہیں کہ وہ کہاں جا رہے ہیں،کس سے مل رہے ہیں اور کیا کررہے ہیں ، حتی کہ بعض بڑے سیاستدانوں اور اراکین کے انتہائی قریبی رفقا اور دوستوں کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سرکاری انٹیلیجنس ادارہ ارکان کی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وزارت داخلہ میں قائم ایک خصوصی سیل کو فراہم کررہا ہے جہاں ان خفیہ رپورٹس کی روشنی میں مزید ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں ارکان اسمبلی کے گرد وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک کام کررہا ہے اور خفیہ آنکھ ہر ایک پر نظر رکھے ہوئے ہے،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سوائے صوبہ سندھ کے باقی تینوں صوبوں میں پولیس کی اسپیشل برانچز بھی نگرانی کے کام پر مامور کردی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔