سکردو،پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے ساجد علی سد پارہ نے کہا ہے کہ اللہ میرے والد کو جنت نصیب کرے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ساجد سد پارہ نے کہا کہ میرے والد محترم علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے،آپ سب دوستوں سے درخواست ہیں انکی مغفرت کے کیے دعا کریں۔واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران 5 فروری کو علی سد پارہ، آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے جون اسنوری اور چلی سے تعلق رکھنے والے یوآن پیبلو کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد 2 روز انتظار کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے پاک فوج کا سرچ آپریشن بھی جاری رہا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، حکومت، فوج اور لواحقین سب اس رائے پر متفق ہیں۔گلگت بلتستان حکومت کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازا جائے گا، وفاقی حکومت کو سکردو ائیر پورٹ کو علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی ہے، علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کے لئے سکول قائم کیا جائے گا۔
میرے والد محترم علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے،بیٹے ساجد کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔