اسلام آباد،وزارات اطلاعات و نشریات کے تحقیقی و ابلاغیات پروجیکٹ پاکستان پیس کلیکٹو کے تحت انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پانچویں قومی پرعزم ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشہ ور صحافیوں کی کیٹگری میں ٹیکسٹ سٹوری پر معروف صحافی جاوید ملک کو پہلے ایوارڈ سے نوازا گیا
دیگر مختلف زمروں میں فضل خالق، شیزہ مستسیم،سندس محبوب،سیما اقبال،ولید اکرم،شاہ رخ خان،موسی یاوری،عمر نفیس،احمد زولید،انعم نصیر،ظہیر مختار،فرقان عزیز،اقرا امتیاز ،محمد طلال اور غلام عباس کو ایوارڈز سے نوازا گیا خطبہ استقبالیہ میں پروجیکٹ کے سی ای او میاں شبیر انور نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد شارٹ لسٹڈ دستاویزی فلموں،کہانیوں،تصاویر اور ڈیجیٹل پوسٹرز کو ندیم عمر تارڑ،قطرینہ حسین،پروفیسر کامران بٹ اور ہارون الرشید جیسے ایکسپرٹ کی جیوری کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے انتہائی محنت اور عرق ریزی سے حتمی نتائج ترتیب دئیے اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہرہ شاہد نے وزارت اطلاعات کے قومی ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی اور عندیہ دیا کہ وزارت آئندہ سالوں میں حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گی تا کہ ہمارے با صلاحیت قلمکار،فلمساز اور ڈیجیٹل ورک کے ماہرین پوری دنیا میں پاکستان کے ہیروز کو متعارف کروائیں جس سے پاکستان کا ایک دل کش اور مثبت چہرہ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔