Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ کا حکم: مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

لاہور ہائیکورٹ کا حکم: مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔