Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست کی جانب سے درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی جس میں مقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے اور انہوں نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے دائر درخواست میں شہباز گل کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔