Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزترکیہ نے بھی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دیا

ترکیہ نے بھی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دیا

انقرہ :سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر اسرائیل 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو ترکیہ علاقائی اتحاد میں شمولیت پر غور کر سکتا ہے۔

اسلامی ممالک ایران جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ

حاقان فیدان نے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور خلیجی ممالک پر مشتمل علاقائی پلیٹ فارم قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایران بھی اس مجوزہ فورم کا حصہ بن سکتا ہے۔

خاقان فیدان نے مزید کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ سمیت دیگر مسلم اکثریتی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔