نئی دہلی،بھارتی فلم انڈسٹری میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، بالی ووڈ فلم دھونی میں آنجہانی اداکارسشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار کی لاش ممبئی میں ان کے گھر سے ملی ہے اور انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو ڈالی تھی جسے انہوں نے Suicide Note قرار دیا تھا۔ویڈیو میں سندیپ نے اپنے پیشے سے متعلق مسائل اور ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں سمیت دیگر مسائل کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے آخر میں کہا تھا کہ ان کے کسی بھی عمل کے لیے اہلیہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سشانت سنگھ راجپوت نے بھی خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا تھا؟میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی اور پولیس نے اسے خود کشی قرار دیا تھا۔
فلم دھونی میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے خودکشی کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔