ہومپاکستانمعروف گلوکار اور رہنما پی ٹی آئی ابرار الحق کی کار کو حادثہ

معروف گلوکار اور رہنما پی ٹی آئی ابرار الحق کی کار کو حادثہ

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کی گاڑی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈگگھڑ منڈی کے قریب حادثہ پیش آ یا۔گوجرانوالہ کے ریسکیو 1122کے مطابق ابرار الحق گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوار تھے کہ گاڑی ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی، حادثے میں ابرار الحق محفوظ رہے جبکہ ان کے بھتیجے معمولی زخمی ہوئے۔ حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ابرار الحق کے بھتیجے کوہسپتال پہنچایا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔