ہومکھیلابوظبی ٹی 10 میں نئی ٹیم "نیویارک اسٹرائیکرز" شامل ، تعداد 8 ہوگئی

ابوظبی ٹی 10 میں نئی ٹیم “نیویارک اسٹرائیکرز” شامل ، تعداد 8 ہوگئی

کرکٹ کے مختصر ترین اور مشہور فارمیٹ ٹی 10 میں نئی ٹیم کے شمولیت کا اعلان کردیا گیا نئی ٹیم کا نام”نیویارک اسٹرائیکرز“ ہے۔ ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن میں کل 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یوراج سنگھ ٹیم سرپرست ہیں جو اس سے قبل ابوظبی ٹی 10 کھیل چکے ہیں ۔امریکہ کے معروف کاروباری ادارے سکائی اسٹرائیکرز کے شریک بانی مسٹر ساگر نیویارک اسٹرائیکرز کے اکیلے مالک ہیں اس حوالے سے مسٹر ساگر کا کہنا تھا کہ ابوظبی ٹی 10 میں شمولیت احسن قدم ہے کیونکہ کرکٹ کے فروغ میں ابوظبی ٹی 10 بہت اہمیت کا حامل ہوچکا ہے جس کا مستقبل روشن ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ ٹی 10 میں شمولیت سے کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا اور اسے دیگر ممالک تک فروغ دیں گے ۔ ”نیو یارک اسٹرائیکرز“ کی شمولیت سے چھٹا سیزن ایک یادگار سیزن ہوگا ۔
کیرون پولارڈز نیو یارک اسٹرائیکرزکے آئیکون پلیئر جبکہ آئن مورگن ، پاکستانی کرکٹر اعظم خان اور پال سٹرلنگ بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ چیئرمین ٹی 10 اسپورٹس منیجمنٹ شجیع الملک نے نیو یارک اسٹرائیکرزکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ٹی 10 کو کرکٹ کے عالمی کیلنڈر میں نمایاں مقام تک پہنچانا ہے۔ ٹی 10 کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے امریکہ سے 2 ٹیموں کی شمولیت خوش آئند ہے اور ٹی 10 کی کامیابی کی نوید بھی ۔ 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے ٹی 10 کے شائقین میں بھی یقینا اضافہ ہو گا۔ یاد رہے کہ ابوظبی ٹی 10 کا آغاز رواں سال نومبر کے آخری عشرے میں ہوگا اور اس کا فائنل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں کل 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔