ہومپاکستانفیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیڈلاک ختم،پیکج پر عملدرآمد شروع

فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیڈلاک ختم،پیکج پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکج پر معاملات طے پا گئے، کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سے مذاکرات کامیاب رہے اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکج کی ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں میں اکاونٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پی پی ڈی اے کے مطابق حکومت ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی، جبکہ وزیر پیٹرولیم نے آئندہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی اور کئی روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔
اجلاس میں پی پی ڈی اے قیادت نے شرکت کی، جن میں ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان شامل تھے، پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان نے زوم لنک کے ذریعے جبکہ پی پی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔