اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے،40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیرہونیوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کریگا،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پاکستان کاپہلاسرسبز،سمارٹ شہر ہوگا،دریاکے کنارے تعمیرہونیوا لے یہ عمودی شہر ملکی،غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کریگا۔عمران خان نے کہا کہ دنیاکے سب سے بڑے آبی رخ کا حامل شہر ہوگا،اس میں3بیراج ہوں گے جن سے270ارب لٹر پانی کی بچت ہوگی،اسکی لاہورکے زیرِزمین ذخیر آب کواشد ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس شروع کیاجانیوالا 5000 ایکڑرقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکاحصہ ہے،سیلاب سے بچا وکیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پشتے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
راوی سٹی پر کام جاری ہے۔40ارب$کی سرمایہ کاری سےتعمیرہونےوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرےگااور🇵🇰کاپہلاسرسبز+سمارٹ شہر ہوگا۔دریاکےکنارےتعمیر ہونےوالا یہ عمودی شہر ملکی+غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےبہت سےمواقع پیدا کرےگا اور دنیاکےسب سے بڑےآبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔ pic.twitter.com/iRqTdiVU4w
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 19, 2022
