ہومپاکستانآرمی چیف تعیناتی پر سزا یافتہ کیسے مشاورت کر سکتا ہے، فواد چوہدری

آرمی چیف تعیناتی پر سزا یافتہ کیسے مشاورت کر سکتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی پر سزا یافتہ کیسے مشاورت کر سکتا ہے جبکہ اداروں کو سوچنا ہو گا کہ عزت کیسے برقرار رکھنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ انتخابات یا انقلاب کی طرف جائے گی، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لئے عوام کے ساتھ یکجا ہو، انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کے حالات سے کمر ٹوٹ گئی ہے یہ سیاسی استحکام سے ممکن ہو گا، ملک آئین کے مطابق چلتا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جو عبوری حکومت کو چھ سات ماہ دینے کا کہا ملک ایسے نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا، انتخابات پی ٹی آئی سے زیادہ پاکستان کا مسئلہ ہے، پی ڈی ایم انتخابات کے لیے راضی ہو، باقی فریم ورک بیٹھ کر طے کرلیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی کردار کو کم کرنا اداروں کے مفاد میں ہے، اداروں کا اس وقت بہت بڑا سیاسی کردار ہے، ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، مذاکرات ہوں یا بات چیت ہو وہ عوام کے سامنے ہو کیونکہ میڈیا کے سامنے ہو، بند کمروں میں فیصلوں کا وقت گزر گیا ہے۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔