سابق چیئرمین یو سی 41سردار مہتاب احمد خان نے آئی نائن ون میں گاربیج کلیکشن پوائنٹ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے اور ماحولیاتی ایکٹ کے تناظر میں رہائشی علاقے میں ڈمپنگ سائٹ بنانے کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزی ہے ، چیئرمین سی ڈی اے معاملے کا نوٹس لیں اور فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔
اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ رہائشی علاقے میں ڈمپنگ سائٹ بنانے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بھر کا کچرا یہاں پر لایا جائے گا جو انسانی حقوق بھی خلاف ورزی ہے اس کو اہل علاقہ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی نائن میں گاربیج کلیکشن پوائنٹ بنانے سے نہ صرف ماحول کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے بلکہ 30ہزار سے زائد رہائشیوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے
احباب اختیار بالخصوص چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور فی الفور ڈمپنگ سائٹ بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آئی بارہ میں ڈمپنگ سائٹ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ رہائشی علاقوں میں گاربیج ڈمپنگ سائٹ نہیں بنائی جا سکتی ۔
آئی نائن ون میں گاربیج کلیکشن پوائنٹ بنانے کا فیصلہ مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
