ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد سپرد خاک

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد سپرد خاک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کی نماز جنازہ ہفتے کی دوپہر آرمی قبرستان ریس کورس گرانڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
سول اور فوجی حکام، مرحوم کے عزیز و اقارب اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فہد حسین اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی
مرحوم بریگیڈ (ر)جاوید حسین علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے
بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کا تعلق آرمی کی آرمرڈ کور اور سپیشل سروسز گروپ سے تھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔