ہومپاکستانحکومت نے جلد انتخابات کا مطالبہ نہ مانا تو؟...فواد چودھری نے خبردار کردیا

حکومت نے جلد انتخابات کا مطالبہ نہ مانا تو؟…فواد چودھری نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کررہی ہے،ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ،لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے ،عمران خان نے کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہم نے آخری موقع دیدیا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے حکومت کو چائیے کہ مطالبہ مانے ،اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مان رہی تو پھر ہمارے پاس کون ساراستہ باقی رہ جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔