ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ قزاقستان قاسم ژورمات توکائیوف سے سمرقند میں ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ قزاقستان قاسم ژورمات توکائیوف سے سمرقند میں ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ قزاقستان قاسم ژورمات توکائیوف سے سمرقند میں ملاقات ،تاجکستان، ازبکستان، ایران اور منگولیا کے صدور نے وزیراعظم شہباز شریف کی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے اٹھانے کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔

صدر مرزایوف ‘ایس-سی-او’ ریاستی سربراہان کی کونسل کے رواں اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ صدر مرزایوف نے زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کی پیش کردہ تجویز ‘ایس-سی-او’ تنظیم کی سطح پر اٹھانی چاہئے۔

‘ایس-سی-او’ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی سب سے پہلے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

‘ایس-سی-او’ سربراہان مملکت کی کونسل کے حالیہ اجلاس کے سربراہ تاجکستان کے صدر کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل ازبکستان، منگولیا اور ایران کے صدور نے بھی پاکستان کے ساتھ یک جہتی کی اور حمایت کا اعلان کیا۔

صدر مرزایوف نے ‘ایس-سی-او’ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ حالیہ تاریخی سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کو بھرپور مدد اور حمایت فراہم کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔