ہومپاکستاناشتعال انگیز تقاریر، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیوزڈیسک)مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکلانے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
وکلانے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کیپٹن (ر)صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔